
وزیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈیسٹریبیویشن پوائینٹس کا اچانک دورہ۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے ھدایت کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین پر سہ ماہی قست ڈیسٹریبیویشن پوائینٹس تیمرگرہ کا دورہ کیا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط جاری کر دیا ھے۔
یہ ادائیگیاں دکانوں کی بجائے کیمپ سائٹ کے ذریعے کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹریبیویشن پوائینٹس پر سہولیات کا جائزہ لیا۔ کیمپ میں تمام عوامی سہولیات مہیا کرنے کی احکامات جاری کردیےگئے۔ مستحقین سے کہاں کہ دفتری عملہ آپ کی رہنمائی کیلئے پورا دن کیمپ سائٹ پر موجود رہے گا۔
۔ پیسے حکومت پاکستان کی جانب سے مستحق ٹھہرنے والی خواتین کی امانت ہے اور اس میں کسی بھی قسم کٹوتی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔
تمام خواتین ڈسٹریبیویشن پوائینٹس پر اپنے پیسے تسلی کیساتھ گِن لیں اور کمپیوٹرائزڈ رسید لازمی حاصل کریں۔
انگوٹھے نہ لگنے کی صورت میں دفتر جا کے متبادل طریقہ ادائیگی اپنائیں۔
جو خواتین پچھلے دو سال سے امداد وصول کر رہی ہیں اور ان خواتین کا ڈائنامک رجسٹریشن میں اندراج نہیں ہوا وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن کروائیں، تاکہ اہلیت کا تعین جلدی کیا جا سکے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے تمام تر پیغامات صرف 8171 سے موصول ہوتے ہیں دیگر نمبروں سے آنے والے پیغامات جعلی ہیں۔
کسی بھی قسم کی معلومات یا شکایات کیلئے قریبی دفتر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رجوع کریں۔