دیر پائین: جنگلات کے تحفظ پر ضلعی انتظامیہ کا اجلاس، کٹائی کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

Spread the love

صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کے عوامی ایجنڈا اور گرین گروتھ سٹریٹیجی – بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے تحت ضلعی انتظامیہ کے اقدامات
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرصدارت فارسٹ کیسز کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب شبیر احمد جان اور سب ڈویژنل فارسٹ آفیسرز تیمرگرہ اور چکدرہ سرکل کے ساتھ میٹنگ
۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے فارسٹ کیسز ، جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں فورم کو بریفینگ دی۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ ٹیمبر مافیا اور جنگلات کے کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کریں۔
۔ فارسٹ گارڈ جنگلات کے کٹائی کے حوالے سے بروقت اطلاع دیں۔ جنگلات کے کٹائی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہوگی۔
۔ رات کے دوران جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائی۔
۔ تمام فارسٹ کیسز میرٹ کے بنیاد پر جلد از جلد نمٹائیں۔
۔ محکمہ جنگلات تمام ریکارڈ لینڈ سیٹلمینٹ آفیسر کے ساتھ شئیر کریں۔
۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ڈویژنل فارسٹ آفیسر کے ساتھ کوارڈنیشن رکھیں۔
۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر تمام فارسٹ گارڈ کے لئے ٹرئینگ کا اہتمام کریں۔ تاکہ فارسٹ کیسز میں تمام قانونی تقاضے پورے ہو۔
۔ فارسٹ ایکٹ 2022 میں ٹیمبر سمگلنگ اور جنگلات کے کٹائی ملوث افراد کے خلاف قید اور جرمانے میں اضافہ کیا گیا۔
۔ جنگلات قومی اثاثے ہیں اس کی تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہیں پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہیں جو گوبل وارمننگ اور کلامیٹ چینج سے براہ راست متاثر ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button