
وزیر اعلی خیبر پختونخوا جناب علی امین خان گنڈا پور کے گڈ گورننس عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرصدارت اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ان لائین کھلی کچہری کا انعقاد۔
۔ ان لائین کھلی کچہری میں ایس۔ پی۔ جناب رشید احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب گوہر علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان ، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صافی ، تمام محکمہ جات کے سربراہان موجود تھے۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے ان لائین کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد بیان کی اور تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ ہر کھلی کچہری سے پہلے گزشتہ کھلی کچہری کی پروگرس ریویو میٹنگ ہوگی لہذا کھلی کچہری کے ارسال کردہ عوامی شکایات پر فوری کاروائی کریں۔ کچھ عوامی مسائئل پر متعلقہ ڈیپارٹمنت کے سربراہان نے موقع پر وضاحت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایک سوال پر ریسپانڈ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں تمام کیڈر کے ٹیچنگ پوسٹس بہت جلد مشتہر کی جائیگی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے ایشوز پر تفصیلی جوابات دئیے اور بعض مسائیل پر فوری کاروائی کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ کو احکامات جاری کئے۔
۔ ایک سوال کے جواب ایس۔ پی (انوسٹیگیشن) جناب رشید احمد نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی جبکہ رباط ، کمبڑ اور تیمرگری میں ٹرئیفک منجمنٹ کو مزید بہتر کیا جائے گا۔