سوات: مٹہ میں غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کا قتل، ملزم کی تلاش جاری

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے گجر بنڑ میں ملزم نے غیر مرد سمیت اپنی شادی شدہ چچازاد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا ۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن مٹہ انسپکٹر سیف اللہ نے بتایا کہ واقعہ رات گئے نواحی گاؤں گجر بنڑ میں پیش آیا ۔ جہاں پر سعودی عرب میں مقیم شخص عمررحیم کی اہلیہ مسماۃ (س) اور غیر مرد تیس سالہ عرفان اللہ ولد رحیم شاہ سکنہ گجر بنڑ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کردیا ۔ ایس ایچ او سیف اللہ کے مطابق پولیس نے اپنی مدعیت میں اہلخانہ کے بیانات اور شواہد کی بنیاد پرمقتولہ کے چچازاد ملزم فضل رحیم ولد محمد رحمٰن کے خلاف غیرت کے نام پر قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ مسماۃ (س) کی دس سال قبل بیرون ملک مقیم عمررحیم سے شادی ہوئی تھی اور اس کی کوئی اولاد نہیں ہے ۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button