بٹ خیلہ: نئی تنظیم "جوند” کا قیام، علی اکبر سیال صدر منتخب

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)بٹ خیلہ میں نئی تنظیم”جوند“ کا قیام عمل میں لایا گیا معروف شاعروادیب ترقی پسند شخصیت علی اکبر سیال تنظیم کے صدر جبکہ گل رحمن جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے دیگر عہدیداروں میں کرنل(ر) نورمحمد مشال سرپرست اعلیٰ، حاجی محمد ریاض خان نائب صدر، جاویدخان لالہ فنانس سیکرٹری، صحافی رب نواز ساغر سیکرٹری انفارمیشن، حبیب الرحمن خان معاون خصوصی،ضیاء الرحمن ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر،امان اللہ خان سالار جبکہ علی رحمن مہماندار کے عہدے پر نامزد کئے گئے انتخابی اجلاس میں تنظیم کے اغراض ومقاصد بیان کے گئے جس کے مطابق تنظیم علاقہ میں باہمی تنازعات، معاشرتی مسائل کے خاتمے اور علاقائی ترقی میں اپنا مثبت کرداراداکرے گی جبکہ یتیموں، بیواوں اور غریب ولاچارافراد کے ساتھ تنظیم تعاون اور مدد کا بھی ارادہ رکھتی ہے اجلاس میں تیس رکنی ایگزیکٹیو کونسل کے ممبران بھی چن لئے گئے نومنتخب صدر علی اکبرسیال اور دیگر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقائی ترقی کے لیے وہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ائندہ چند روز میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے ذریعے تنظیم کے ائندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button