فیس بک بانی کی رواں برس سب سے زیادہ کمائی؛ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

Spread the love

واشنگٹن: فیس بک کے بانی اور مالک مارک زکربرگ رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے شخص بن گئے ہیں۔

بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ 2024 کے پہلے مہینے میں دنیا کے امیر ترین بزنس مین بن گئے ہیں۔

رواں سال کے دوران مارک زکربرگ کی دولت میں 42.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ امیر ترین افراد میں بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق مارک زکربرگ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جن کی دولت 170 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

2022 میں، زکربرگ کی دولت شدید مالی نقصانات کی وجہ سے 100 بلین ڈالر سے کم ہو کر صرف 35 بلین ڈالر رہ گئی، جس سے وہ 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر ہو گئے۔

تاہم وہ دوبارہ اپنی پوزیشن مستحکم کرنے میں کامیاب رہے اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے پیچھے چوتھے نمبر پر آگئے جو پانچویں نمبر پر آئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button