واڑی(شیخ ابوسعید )
سوات سلطان خیل وپائندہ خیل گرینڈ جرگہ کے مشران نے شہید اعجاز پشتون کیس کے حوالے سے دیربالا سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر سوات شوکت علی خان کے ساتھ ملاقات کرکے شہید اعجاز خان کے قاتلوں کو قانون کے گرفت میں لانے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی کو خراج تحسین پیش کیا۔شوکت علی خان نے کہا کہ شہید اعجاز پشتون کے قتل میں ملوث ملزمان کو پولیس نے بروقت گرفتار کیا ہے اور مذید تفتیش جاری ہے انشاءاللہ پولیس شہید اعجاز پشتون کے ساتھ ہے اور انکو انصاف دلائینگے۔آخر میں ایس پی شوکت علی خان نے سلطان خیل و پائندہ خیل گرینڈ جرگہ کے مشران کو سوات آنے پر خوش آمدید کہا اور دیر کے روایتی مہمانوازی سے نوازا گیا۔۔