سوات: ڈی پی او کی منشیات اور جرائم کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)ڈی پی او سوات ناصر محمود نے اپنے دفتر میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور منشیات کیخلاف جاری مہم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں اپر سوات ایس پی شوکت علی، سرکل ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او سوات نے سرکل وائز کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیااور جرائم کی شرح، پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات کے زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کرنے، ملزمان کو گرفتار کرنے اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا۔ انہوں نے منشیات کے خلاف جاری مہم میں بھر پور کاروائیاں کرنے اور اس کاروبار سے وابستہ موت کے سودا گروں اور منشیات کی استعمال کے عادی لوگوں کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے اور قیام امن و سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لیے روزمرہ کے بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرنے کے ہدایات جاری کئیں۔
ڈی پی او سوات نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے تمام ایس ڈی پی اوز اپنے علاقہ اختیار میں پبلک لیزان کمیٹی ممبران کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور معززین علاقہ کے ساتھ وقتاً فوقتاً میٹنگز کیا کریں۔ تمام ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں مؤثر گشت کو یقینی بنائیں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سرگرم گینگز کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے، عوام کی جان و مال کاتحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، تھانہ آنے والے سائلین کے ساتھ شائستہ اخلاق سے پیش آئیں اور ان کے جائز مسائل بلا تاخیر حل کریں۔
ڈی پی او سوات نے کہا کہ سوات چونکہ ایک ٹورسٹ علاقہ ہے یہاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی رہنمائی کے لئے قائم کردہ فیسی لیٹیشن سنٹرز پر ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے۔ ان کی بہتر رہنمائی کریں تاکہ وہ یہاں سے ایک مثبت پیغام لے کر جائیں اور اپنے دیگر رشہ داروں اور دوستوں کو سوات پولیس کی مہمان نوازی اور بہتر رویہ کی مثالیں دیں اور انہیں یہاں آنے کی دعوت دیں جس سے وادی سوات میں سیاحت کو مزید فروغ ملے۔
۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button