سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ٹال میں سوتیلے بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیرئی حبیب سیدخان کے مطابق اس سوتیلی ماں سے منہ ماری کرنے پر انیس سالہ شیرخان نے سوتیلے بھائی یوسف خان سے تکرارکی۔جس پریوسف خان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شیرخان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔