ڈاکٹر شازیہ اکبر کے منتخب نظموں کے پشتو میں تراجم کی کتاب

Spread the love

"مینه حتمي رښتیا دي” (محبت آخری سچ ہے) کی تقریبِ رونمائی پبی انٹلیکچوئل کلب کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔مترجم اشنا باجوڑے صاحب نے بہت محنت سے یہ تراجم کیے اور ان کی محنت کو ان کے اہلِ زبان نے سراہا۔اس کتاب میں محترم اسماعیل گوہر، محترم سعید احمد ساحل اور محترم پروفیسر نورالامین کے تنقیدی مضامین کے علاؤہ ڈاکٹر حنیف خلیل کا فلیپ بھی شامل ہیں۔ تقریب کا اہتمام معروف ڈاکٹر افتخار حسین صاحب نے کیا ۔اس حسین شام پبی فارم ہاوس کے سبزہ زار میں تین کتب کی رونمائی کی تقریب تھی۔جن میں ڈاکٹر میاں افتخار حسین صاحب کی آپ بیتی ” داستانِ افتخار” اور پروفیسر نورالامین صاحب کی کتاب ” اقبال اور افغان”شامل تھیں۔ تقریب کے بعد شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بعد از عشائیہ محفلِ موسیقی کا سلسلہ تادیر جاری رہا۔معروف پختون رقاص اسفندیار خان خٹک بھی وہاں مدعو تھے انھوں نے اپنے رقص سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ سردی کی شدت کو دور کرنے کےلیے جگہ جگہ دہکتے انگاروں سے بھری انگیٹھیاں رکھی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button