بونیر: "چڑھ ابشار ویو” کا افتتاح، سیاحوں کے لیے سہولتوں کی فراہمی

Spread the love

بونیر(اے ار عابد سے ) تحصیل گدیذی سلارزی کے ناظم شیر عالم خان نے ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم خان اے سی ناصر علی خان ٹی ایم او انور شمین خان اور چیئرمین ویلج کونسل امیر زیب خان کے ھمراہ مشہور "چڑھ ابشار ویو” کا افتتاح کیا۔اس موقع پر چڑھ گاوں کے مشران اور نوجوانان بڑی تعداد شریک ہوئے اور سیاحتی مقام میں سیاحوں کو سہولت کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا اور گاوں چڑھ کے عوام کی جانب سے بونیر اور باہر سے انے والے مہمانوں کو اس ابشار اور پہاڑی سیاحتی مقام کی سیر کی دعوت دی ۔افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم ناظم شیر عالم خان ٹی ایم او انور شمیم خان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے عوامی ایجنڈہ کے تحت ضلع بھر میں موجود سیاحتی مقامات کو عوام کے لئے رسائی اسان بنانے اور سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں مشہور چڑھ ابشار میں انے والے سیاحوں کی سہولت کے لئے ابشار ویو پوائنٹ بنایا ہے جہاں سے پورے ابشار اور ارد گرد کے خوبصورت پہاڑی سلسلہ کی سیر کی جاسکتی ہے اور تیز بارش اور دھوپ کی صورت میں سیاح اس ویو پوائنٹ پر محفوظ اور دلفریب نظاروں سے محضوظ بھی ہوسکتے ہیں۔بقول انکے یہ پہلہ مرحلہ ہے اور دوسرے مرحلے میں اس ابشار کے پاس سیاحوں کے لئے فیملی پارک بھی بنایا جائے گا جہاں سیاح فیملی اور بچوں کے ساتھ قدرت کی ان دلکش اور جنت نظیر نظاروں کا لطف اٹھائیں گے اور مذید کہا کہ اس سیاحتی مقام پر انے والے سیاحوں کی سہولت کے لئے باربی کیو شیڈ بھی بنائے جائیں گے جہاں وہ محفوظ طریقے سے اپنے لئے کھانا بھی بنا سکیں گے اور گرمیوں کے موسم میں ایلم غر کے دامن میں یہاں کے قدرتی صاف اور ٹھنڈے ہواوں اور شفاف پانی کے مزے لیں۔اس موقع پر ویلج چڑھ کے چیئر مین امیر زیب علاقہ مشر و چیئر مین کاٹکلہ اقبال سید گاوں چڑھ کے مشر گل ذادہ باچا اور زبیر شاہ باچا نے عوام کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بونیر اے سی ناظم و ٹی ایم او گدیذی سلارزی کی دلچسپی کو سراہا کہ انہوں نے چڑھ ابشار سیاحتی مقام کو سیاحوں کے لئے مذید اسان اور پرکشش بنایا اور آ س لگائی کہ صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈہ کے تحت ضلعی و تحصیل انتظامیہ اس سیاحتی مقام کو کشادہ سڑک کی تعمیر اور دیگر سہولیات فراہم کرکے سیاحت کو فروع دین گے اور عوام کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سیاحوں کی پوری مہمان نوازی کی یقین دھانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button