
سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے اسلام پور میں نوجوان نے خودکو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ سیدوشریف پولیس کے مطابق بائیس سالہ ذاکراللہ ولد محمد منیر سکنہ ڈوب سراسلامپور نے اپنے سسرال میں کسی بات پر طیش میں آکر خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی ۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدوٹیچنگ اسپتال منتقل کردی گئی ۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔