دیر لویر: سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر، مختلف تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں نے انعامات جیتے

Spread the love

دیرلویر کے تعلیمی اداروں کے درمیان سالانہ کھیلوں کے مقابلے اختتام پزیر ہوگئے گزشتہ ایک ماہ سے دیرلویر کے تعلیمی اداروں کے درمیان سالانہ مقابلے جسمیں کرکٹ،والی بال، باسکٹ بال، ہاکی، رسی کشی، بیڈمنٹن، جمناسٹک،کبڈی،ٹیبل ٹینس،ہینڈبال کے شاندارمقابلے شامل ہیں۔جس میں کرکٹ فائنل گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول لعل قلعہ،ولی بال گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اوچ،باسکٹ بال گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول زیارت،بیڈمنٹن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول لعل قلعہ،ہاکی گورنمنٹ سنٹینئل ماڈل ہائی سکول تیمرگرہ،ٹیبل ٹینس القلم سکول خونگے،ہینڈ بال گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ثمرباغ،کبڈی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میاں بانڈہ،رسہ کشی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول منجائی، جمناسٹک گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میاں بانڈہ نے جیت لیے۔اس موقع پرگورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمانان خصوصی ایم پی اے ملک شفیع اللہ اورایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین عبید الرحمن جبکہ صدر محفل صوبائی سپورٹس ڈائریکٹر افتخار احمد شموزئی،اے ڈی او لویر دیر حنیف الرحمن،جنرل سیکرٹری سپورٹس لویر دیر پرنسپل صلاح الدین،مختلف سکولوں کے پرنسپلز،اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سالانہ کھیلوں کے مقابلوں میں سینکڑوں کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں مہمان خصوصی نے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button