سوات: ڈی پی او کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے تھانہ منگلور کااچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانہ کی چاروں اطراف کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا علاوہ ازیں سرکاری اسلحہ،سی سی ٹی وی کیمرے،کرائم چاٹ اور ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی کو مزید موثر بنانے اور خفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے اور دوران ڈیوٹی ہیلمٹ اور جیکٹ کی استعمال کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات کی۔ مزید انہوں نے ایس ایچ او کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں، عوام کے عزت نفس کا خیال رکھیں، عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button