
دیر(بیورو رپورٹ) ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل میں منشیات سے متعلق آگاہی کے حوالے سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمنار کا مقصد طلبہ میں معاشرے میں منشیات کے اسباب، اثرات اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔
سیمنار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر جواد علی، اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک، سب ڈویژنل پولیس آفیسر شرینگل، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کی مختلف ڈیپارٹمنٹس کی پروفیسر صاحبان، علاقے مشران اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے سیمنار کے دوران اپنے بیان میں شرکا کو منشیات کے استعمال کے خطرات اور اس کے نتائج سے آگاہ کیا گیا، انہیں باشعور فیصلے کرنے اور منشیات سے بچنے کی ترغیب دی گئ، اور صحت مند طرز زندگی اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر نے سیمنار کے دوران شرکاء کو منشیات کے استعمال اور اس کے اثرات کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کی آگاہی اور معلومات میں اضافہ کیا گیا تاکہ وہ منشیات کے نقصانات کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔ مذید برآں، شرکاء کو یہ بتاتا گیا کہ منشیات کے خطرے سے کیسے بچا جاسکتا ہے اور آگاہی میں اضافے کی بدولت خطرے کو کم کیسے کیا جاسکتا ہے۔