سوات یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی پر آگاہی سیمینار، گرین سکیل اپنانے کی اپیل

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف سوات کے مین کیمپس چارباغ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ماہر موسمیات ڈاکٹر فیاض امین،انور علی او دیگر ماہرین نے کہاہے کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلی جسے عرف عام میں کلائمیٹ چینج کہا جاتاہے۔ اس کے بریےاثرات کم کرنے میں گرین سکیل ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ سوات یونیورسٹی میں مقامی تنظیم لاسونہ کے زیر اہتمام جرمن حکومت کی جی آئی زیڈ کے تعاون سے منعقدہ آگاہی سمینار میں شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے مقررین کاکہناتھا کہ اب موسمیاتی تبدیلی کے برے اثرات سے بچاو کے لئے ہم نے اپنی طرز زندگی کو تبدیل کرکے گرین سکیل اپنانا ہوگا۔ عام زندگی میں ماحول دوست اشیاء کا استعمال کرنا ہوگا۔ پلاسٹک اشیاء، بوتلیں، شاپنگ بیگ اور دیگر اشیاء کے استعمال کو ترک کرنا ہوگا۔ اس موقع پر پاکستان اور سوات کی موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی جس میں کہا گیا کہ بے وقت بارشیں ، موسموں میں شدت، اجناس میں کمی، کاشتکاری میں مشکلات، پانی کی کمی، مختلف امراض کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔ سمینار سے خطاب میں لاسونہ تنظیم کے انورعلی نے کہا کہ ان کی تنظیم ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف جامعات میں اگاہی مہم چلائینگے۔ اس موقع پر یونی ورسٹی اف سوات کے چالیس سے زائد طلباء و طالبات نے ماہرین سے مختلف سوالات بھی کئے، سمینار کے اخر میں فیصلہ کیاگیا کہ یونی ورسٹی اف سوات کے طلباء ایک تنظیم کی شکل میں یونی ورسٹی میں اور اپنے علاقوں میں موسمیاتی تبدیلی اور گرین سکیل بارے آگاہی لانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائینگے۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button