وادی تالاش میں خشک سالی سے فصلیں تباہ، عوام کی نماز استسقاء کی اپیل

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) وادی تالاش سمیت ضلع بھر میں طویل خشک سالی ،گندم اور دیگر فصلوں کی تخم کھیتوں میں اگنے کے بجائے مٹی تلے دب کر رہ گئے ،کسان پریشان ،قحط سالی کا خطرہ ، موسمیاتی بیماریاں پھیلنے لگی ۔عوامی حلقوں کا باران رحمت کی نزول کیلئے اہل وطن سے نماز استسقاء کی اپیل ۔
گزشتہ کئی مہینوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی کی مضر اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ۔کاشت کاروں اور کسانوں نے اپنے کھیتوں میں گندم اور دیگر فصلوں کے تخم کئ مہینے پہلے بونے کی باوجود اگنے کے بجائے مٹی کی اندر نمی نہ ہونے سے خشک ہوکر ضائع ہونے لگے ۔کافی عرصہ بارشِ نہ ہونے کی وجہ سے گلے ،سینے،خشک کھانسی ،نزکہ ،زکام،بخار،خارش اور چمڑے کے دیگر بیماریاں پھیلنے لگی ۔پانی کی سطح نیچے جانے کے وجہ کنویں اور چشموں میں پانی کی مقدار میں نمایاں کمی آنے لگی ۔وادی تالاش دیر لوئر کے عوامی حلقوں نے عوام اس حکومت سے سرکاری سطح پر نماز استسقاء کی اپیل کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button