بونیر میں سی او اے ایس انٹر کلب نیشنل ہاکی ٹرافی چیمپئن شپ کا آغاز، فائنل جمعہ کو ہوگا

Spread the love

بونیر (بیورو چیف عابد سے )ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم خان نے سواڑی ھاکی اسٹروٹرپ پر پہلے سی او اے ایس انٹر کلب نیشنل ھاکی ٹرافی چیمپئین شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس ٹورنامنٹ میں پہلہ میچ تاج ھاکی کلب اور بونیر گرین کلب کے درمیان کھیلا گیا جبکہ دیگر ٹیموں کے مابین مقابلے جمعہ تک جاری رہیں گے اور جمعہ دن بعد از نماز جمعہ فائنل کھیلا جائے گا ۔ ڈی سی بونیر نے میڈیا کو بتایا کہ ھاکی اسٹروٹرپ بونیر میں پہلی بار متعارف کرایا گیا اور اس پر ھاکی کھیل کا مزہ ائے گا اور ضلعی انتظامیہ اس کی دیکھ بال کرے گی اور کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت علی جو کہ پاکستان ھاکی فیڈریشن کے نمائندے ہیں نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر کھیل سید فخر جہان نے اسٹروٹرپ کی سہولت فراہم کرکے بونیر کو پشاور کے ساتھ برابر لا کھڑا کیا ہے اور مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر عابد اور اے ڈی گاگرہ نور نواز خان اور ٹی ایم اے گاگرہ کو ساتھ لے کر اس اسٹروٹرپ کا خیال رکھا جائے گا اور مذید بتایا کہ اس اسٹروٹرپ پر شروع چیف اف ارمی سٹاف انٹر کلب نیشنل ھاکی چیمپیئن شپ میں کل اٹھ ٹیمیں حصہ لے گی اور جمعہ کے دن بعد از نماز جمعہ فائنل کھیلا جا ئے گا جس میں ضلع بھر ڈے کھلاڑی تماشائی اور علاقہ مشران ضلعی و تحصیل انتظامیہ شرکت کرے گی اور اس کو کامیاب بنایا جا ئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button