سوات: ٹریڈ شو 2024 میں انجینئر امیر مقام کا مقامی صنعت کے فروغ پر زور

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مقامی صنعت کو بااختیار بنانے اور خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے TDAP کی لگن کی زبردست کاوش ہے۔ سوات میں منعقد دو روزہ ” سوات ٹریڈ شو 2024 اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کی بحالی کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات سے مہنگائی کم ہوئی ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ٹریڈ شو سےمقامی تاجروں کو کاروبار میں مزید وسعت دینے کے حوالے سے مواقع فراہم ہونگے- اس نمائش سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملکی سطح پر ہماری معیشت کو فروغ ملے گا۔انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے لئے کڑے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا بالخصوص مالاکنڈ ڈویژن اور سوات کے عوام نے امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ۔انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاق پر بار بار لشکرکشی صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے، صوبے میں امن و امان پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اربوں روپے ریاست اور اداروں کے خلاف لگائے جارہے ہیں جو قابل مزمت اور تشویش ناک ہے ۔ پی ٹی آئی انتشاری سیاست چھوڑ دے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے وسائل دھرنوں پہ استعمال کرنے کے بجائے عوام پر لگائے۔ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہی ریاست کو کمزور کرنا ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ معاشی حالات بہت بہتر ہورہے ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کے معاشی ترقی کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ہم پاکستان کے عوام کی بہتری کے لئے کام کریں، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو امن و امان، صحت اور تمام شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے عوام کا وقت اور مینڈیٹ کیوں ضائع کیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اس ٹریڈ شو سے تاجروں کو کاروبار میں مزید وسعت دینے کے حوالے سے مواقع بھی فراہم ہونگے اور ضلع سوات میں تیار ہونے والے مصنوعات اور کاروباری حضرات کی پذیرائی کے ساتھ ساتھ فروغ بھی ملے گا۔انہوں نے سوات میں اس میگا ٹریڈ شو کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو مصنوعات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملکی سطح پر ہماری معیشت کو فروغ ملے گا۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل کے لئے کڑے اقدامات کر رہی ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجربرادری کو درپیش مسائل حل کئے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے سوات میں منعقد دو روزہ ” سوات ٹریڈ شو 2024 ” مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔جہاں پر تاجر حضرات نے انہیں اپنے مصنوعات پیش کئے اور اُن کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی۔وفاقی وزیر دو روزہ تجارتی ترقی کانفرنس اور سوات ٹریڈ شو کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button