ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی شادر ریشن میں چڑھائی کی لیویلنگ کا کام شروع

Spread the love

 

اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر ذاکر زخمی)عوامی حلقوں کی جانب سے مذکورہ چڑھائی کو لیویلنگ کرنے اور ٹرانسپورٹرز کے لئے اسان بنانے کے سلسلے میں احتجاج کےبارے میں اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل کی ہدایات پر محمد انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال نے شادر ریشن کا ہنگامی دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوامی حلقوں سے ملاقات کی اور مذکورہ روڈ سے متعلق ان کے تحفظات سے اگاہی حاصل کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائیویٹ ٹھیکیدار کے زریعے موقع پر کام کا اغاز کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ چرھائی میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے ان کو ہموار کیا جائے گا تاکہ ٹرانسپورٹرز حضرات کے لئے امدورفت میں اسانی ہو اور ائے روز حادثات سے چھٹکارا حاصل ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button