مناتو سنٹرل کرم کا گرلز مڈل سکول پی ٹی سی فنڈز ختم ہونے پر دوبارہ بند، بچیوں کا مستقبل خطرے میں

Spread the love

پی ٹی سی فنڈ سے چلنے والا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول مناتو سنٹرل کرم ایک بار پھر بند,
بچیوں کا مستقبل تاریک۔ ڈبل سٹوری خوبصورت ترین بلڈنگ صرف ایک ڈھانچہ رھ جائیگا۔ اصلاح احوال کا مطالبہ۔

لنڈی کوتل)صائم افریدی):؛؛ پاک فوج کی طرف سے قوم ذی مشت کو بطور تخفہ تعمیر کیا گیا ڈبل سٹوری خوبصورت ترین بلڈنگ کا گرلز ہائی/ مڈل سکول کے سینکڑوں بچیوں کا مستقبل ایک بار پھر تاریک ہونے لگا ہے’ اسلئے کہ پی ٹی سی فنڈز سے چلنے والا یہ گرلز سکول ایک بار پھر بند ہوگیا ہے’ اور سینکڑوں بچیاں گھروں میں بیٹھ گئی ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ سکول جو پاک فوج نے علاقے کی تعلیم نسواں کی پسماندگی دور کرنے کے بطور خا تعمیر کیا تھا’ جو عرصہ درز سے بند تھا جنہیں گزشتہ سال مقامی انتظامیہ نے پی ٹی سی فنڈز سے شروع کیا تھا’ جس میں چار استانیاں کام کررہی تھیں’ جہاں بچیوں کی تعداد تین سو سے زائد ہے۔ ذرائع کے مطابق کہ نو لاکھ روپے کی مختص پی ٹی سی فنڈ ختم ہوتے ہی یکم اگست سے سکول دوبارہ نہ کھول سکا۔ مقامی لوگوں کے مطابق کہ سکول کھولنے میں محکمہ تعلیم کی ڈپٹی ڈی ای او فیمل محترمہ پروین یاسمین کی ذاتی دلچسپی تھی جن کی شبانہ روز کوششوں سے سکول شروع ہوا تھا’ جنہیں پی ٹی سی فنڈز سے چار استانیوں کوہائیر کیا گیا تھا۔ لیکن اب فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ بند ہوگیا ہے’ جس کی وجہ سے نہ صرف بچیوں کو بلکہ والدین کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں بچیاں بے کار ہوں جائیں گی اور ان کا مستقبل مخدوش ہوکر رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ امسال بھی ہماری بچیوں نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اور جتنی بچیاں بھی سالانہ بورڈ کے امتحان شامل ہوئیں سب اچھی نمبروں سے پاس ہوگئی ہیں۔ انہوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ سکول بلڈنگ پاک فوج نے بطور تخفہ قوم ذی مشت کے لئے تعمیر کیا تھا اور ہم خوش تھے کہ اب یہ سکول فوج کی نگرانی میں ہی چلے گا’ لیکن ایسا نہیں ہوا’ اسلئے کہ اب تک سکول ہذا کو سرکاری محکمہ تعلیم کے حوالے نہیں کیا گیا ہے۔ لہذا ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ سکول پاک فوج اپنی ہی نگرانی میں لے کر آرمی سکول طرز کے مطابق اور ان کے سلیبس پر شروع کریں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود’ پاک فوج 73 بریگیڈ کے بریگیڈئیر اور محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر کرم’ اسسٹنٹ کمشنر سنٹرل کرم شاہ وزیر’ ایم این اے حمید حسین’ ممبر صوبائی اسمبلی ریاض شاہین اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کو فوری طور پر کھول دیا جائے تاکہ بچیوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایا جا سکے۔ اور گرلز ہائی سکول مناتو جو ذی مشت قوم کا واحد بڑا تعلیمی ادارہ ہے کے لئے مستقل بنیادوں پر بندوبست کیا جائے تاکہ غریب والدین کی بچیاں بھی اپنے گھر کے دہلیز پز پر تعلیم حاصل کرسکیں۔ بصورت دیگر یہ خوبصورت بلڈنگ ایک ڈھانچہ رھ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button