ٹانک پولیس کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات

Spread the love

ٹانک
ٹانک پولیس بیرونی حالات کے ساتھ ساتھ اندرونی محکمانہ طور پر بھی شدید مشکلات اور زہنی تناؤ کا شکار۔ رہائش، بجلی، ڈیوٹی کی جگہ سمیت پینے کے صاف پانی سے بھی محروم۔ آر پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ٹانک پولیس جوٹارگٹ کلنگ عدم توجہی سے شدید دباؤ اور مشکلات کا شکار ہے اب پینے کے پانی سے بھی محروم ہو گئی۔پولیس لائین ، لیویز بلڈنگ، بیرئیر گارت، مشن ہسپتال، دفتر پولیس وغیرہ ان تمام گاردات پہ میٹھا پانی نہیں ہوتا۔ شدید خطرات میں سپاہی ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد ہاتھ میں بوتلیں لیکر در بدر پانی کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔ زمہ داران افسران نے حالات کا بہانہ بنا کر پانی ٹینکر کھڑا کر دیا جس سے ماہانہ سینکڑوں لیٹر ڈیزل بچت کیا جا رہا ہے جبکہ سپاہی بیچارے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ پچھلے دو تین سالوں سے دہشت گردی کی وجہ سے پولیس پٹرولنگ گشت تقریباً ختم ہو چکا ہے جبکہ پولیس گاڑیاں تھانوں تک محدود ہو چکی ہیں۔ایک طرف حالات کا بہانہ بنا کر ماہانہ سینکڑوں، ہزاروں لیٹر تیل پہلے سے ہی بچت کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف ایم ٹی او کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے فرضی بل بھی بن رہے ہیں۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پولیس ملازمین کا کہنا تھا کہ روزانہ افسران ڈیوٹی، ہیلمٹ، جیکٹ، غیر حاضری، رپورٹ، کوارٹر گارڈ اور تبادلوں کے درجنوں سوالات اور احکامات تو جاری کرتے رہتے ہیں لیکن کوئی افسر رہائش، بجلی، پانی، مشکلات حل کرنے کی زحمت نہیں کرتا۔ اس وقت ٹانک پولیس کو کئی اہم مسائل سمیت پینے کے صاف پانی کی بھی شدید مشکلات ہیں۔بکتر بند گاڑی کیساتھ پانی کے ٹینکر سپلائی کیا جاسکتا ہے مگر جان بوجھ کر حالات کا بہانہ بناکر تیل بچایا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں نے آئی جی کے پی،آر پی او ڈیرہ ریجن سے ٹانک کو پولیس کو پینے کا صاف پانی مہیاکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button