خیبر ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈیکوتل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا ۔
خیبر (صائم افریدی)ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈیکوتل کا اجلاس زیر صدارت صدر شاہ رحمان شینواری منعقد ہوا جس میں کابینہ کے صدر و ممبران نے شرکت کی۔شرکاء نے نو منتخب کابینہ پر اعتماد کیا۔مفاہمتی کمیٹی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈیکوتل (رجسٹرڈ) کا پہلا اجلاس زیر صدارت نو منتخب صدر شاہ رحمان شینواری منعقد ہوا۔ارکان اور پریس کلب ارکان نے شرکت کی اس دوران پریس کلب ممبرز نے نو منتخب کابینہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔صدر شاہ رحمان شینواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافی مشکل حالات میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے صحافیوں کو اپنے صفوں میں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پریس کلب فعال رکھنا صحافیوں کی جان ومال کی تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ضلع خیبر ایک حساس ضلع ہے۔صحافیوں کو سوچ سمجھ کر کام کرنا ہے۔پریس کلب کابینہ نے 5 رکنی مفاہمتی کمیٹی تشکیل دی۔