
دیر(بیورو رپورٹ) ریسکیو 1122 اپر دیر نے2024کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی. ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد آیاز اور ریجنل ڈائریکٹر آپریشن ارشد اقبال کے احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر دیر بالا سید عنایت شاہ کی سربراہی میں ضلع دیر بالا میں جنوری کی مہینے سے لے کر دسمبر تک ریسکیو 1122 دیر بالا نے 4436 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوۓ عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں.
ریسکیو 1122 دیر بالا نے سال2024میں میڈیکل کی 1515 ، روڈ ٹریفک حادثات کے 223، آگ لگنے کے 85 گولی لگنے کے 25عمارت گرنے کے 05 ، ڈوبنے کے27, محتلف ریکورریز کے 131مختلف ایمرجنسیزکو بر وقت رسپانس دی ہے ۔
مزید ریفرل سروس میں دیر بالا کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور مزید علاج کیلئے 2425 مریضوں کو منتقل کیا گیا۔
دیر بالا کنٹرول روم انچاج کے تفصیلات کے مطابق سال2024 میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو131359کالز موصول ہوے۔جس میں 110136,غیر ضروری کالز 19212 ڈراپ کالز اور 4436 ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔ خدمت کے لئے تیار ہیں۔دیر بالا کے عوام کسی بھی ایمرجینسی سے نمٹنے کیلے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں ۔