لنڈی کوتل: بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، عوامی زندگی مفلوج، جماعت اسلامی کا احتجاج

Spread the love

لنڈی کوتل ۔۔۔۔بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور بندش کی وجہ سے لنڈی کوتل میں معمولات زندگی مفلوج ہیں، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین پریشان ہیں۔

خیبر (صائم افریدی)جماعت اسلامی تحصیل لنڈی کوتل کا ماہانہ اجتماع ارکان امیر جماعت اسلامی تحصیل لنڈی کوتل مراد حسین آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی ۔ اجتماع میں تحصیل لنڈی کوتل کے تمام عوامی مسائل پر طویل بحث و مباحثہ ہوا اور ان مسائل کے حل کے لئے منصوبہ عمل تیار کیا گیا اجتماع میں بجلی کی ظالمانہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث لنڈی کوتل میں پیدا شده سنگین صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور ایک قرار داد پیش کی گئی جس کو تمام ارکان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ قرار داد میں بجلی کی ظالمانہ بندش اور طویل لوڈ شیڈنگ کی سخت مذمت کی گئی کیونکہ بجلی کی عدم موجودگی اور بندش سے کاروبار زندگی مفلوج ہو چکا ہے سخت سردی میں بجلی کی بندش سے بچوں میں نمونیا اور سانس کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں۔ طلباء کا امتحان کی تیاری سخت متاثر ہو چکی ہے گیس اور بجلی کی عدم دستیابی سے باقی ماندہ درختوں کی کٹائی زور و شور سےجاری ہے جس سے ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات مرتب ہونگے اس لئے لنڈی کوتل انتظامیہ اس ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور بندش کا فوری طور پر سخت نوٹس لیں۔ سرد موسم میں اس ظلم سے نجات دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button