یتیم بچوں کو انصاف دلانے کیلئے ڈی پی او خیبر اور ایس ایچ او لنڈی کوتل سے اپیل

Spread the love

یتیم بچوں کو حق دلانے میں ڈی پی او خیبر اور ایس ایچ او لنڈی کوتل کردار ادا کریں اور ان کو انصاف دلایا جائے،
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ خیبر پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد ذبیح آللہ شینواری نے کیا انہوں نے کہا کہ کہ دو ہفتے قبل ہم نے ڈی آر سی لنڈی کوتل میں میراث کے حوالے سے کیس جمع کیا چونکہ حارث، اشتیاق، سدیس اور عمریس میرے بھانجے ہیں انہوں نے اپنے تین چچاؤں کے خلاف حق میراث کیس دائر کیا جو ڈی آر سی نے تین رکنی جرگہ تشکیل دیا جو تینوں مخالف فریق کی مرضی سے شامل کیا گیا اور ہمارے ساتھ اس حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی حالانکہ ڈی آر سی اصولوں کے مطابق جرگہ ممبران دونوں فریقین کی رضامندی سے تشکیل پائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے بھانجے حارث کو اپنے چچا وغیرہ نے ڈرا دھمکا کر ان سے جعلی طریقہ سے من گھڑت بیان تیار کیا اور حارث سے زبردستی دستخط لیا جو کہ ان یتیم بچوں کے ساتھ ظلم زیادتی ہے حالانکہ جرگہ ممبران کو حق وسچ کا ساتھ دینا چاہئیے تھا،
انہوں نے کہا کہ مذکورہ ڈی آر سی جرگہ ممبران نے اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ صادر کیا جس پر ہم نے تحفظات کا اظہار کیا اور ایس ایچ او نے اس پر ہمارے ایک بندے کو تفتیش کیلئے بٹھا دیا اور اس میں تفتیش شروع کردی اسی دوران انہوں نے جن ثبوتوں کی بناء پر فیصلہ کیا تھا وہ ہم نے مسترد کیا کیونکہ وہ تمام کاغذات جعلی اور جھوٹ پر مبنی تھے اسی دوران مذکورہ جرگہ ممبران نے ہمارے بندے کو اعتماد میں لئے بغیر تفتیش بند کیا ہے جس سے ہمیں خدشہ ہے کہ جرگہ ممبران اس میں بارگینینگ کرکے ہم پر یکطرفہ فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہمیں قطعاً منظور نہیں ہے حالانکہ 2009 میں حارث، اشتیاق، سدیس اور عمریس کے والد کسی کے ہاتھوں قتل ہوئے تھے اور اب حارث کو چچاؤں کی طرف سے اپنے والد کی طرح قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں
آخر میں انہوں نے ڈی پی او خیبر اور ایس ایچ او لنڈی کوتل عدنان آفریدی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس یتیم بچوں پر رحم کرکے مذکورہ فیصلہ کی خود نگرانی کریں تاکہ ان کو اپنا حق مل سکے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button