
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرصدارات بجلی لوڈ شیڈنگ ، کم وولٹیج ، اووبلنگ ، بجلی کے بوسیدہ تاریں، بجلی بقایاجات ، بجلی چوری، ٹیکنیکل سٹاف کی فراہمی ، بجلی ٹرانسفرمر کی بروقت مرمت ، روڈ کے کنارے بجلی پولز کی شفٹنگ ،
۔ وزیر اعلی خیبر پختوںخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت این ۔ایچ ۔ اے ، پی۔ کے۔ ایچ۔اے روڈز پر تجاوزات ، سائین بورڈز کی انسٹالیشن ، سڑکوں کی مرمت ، نکاسی آب اور کھڈوں کی کلییرنس ، بلامبٹ پل کی مرمت ، دیر لوئیر میں منظور کردہ ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے میٹنگ
میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب گوہر علی ، پلاننگ آفیسر جناب نوید احمد، ایس۔ ڈی۔ او واپڈا سرکل جندول ، تیمرگرہ ، لال قلعہ ،ایم ۔ پی۔ ایز ، ایم۔ این۔ ایز کے نمائیندوں ، تحصیل چئیرمین ادزئینزئی ، تیمرگرہ اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان نے شرکت کی۔
منڈا ، ثمرباغ ، کامبٹ ، خال ، ادیئزئی ، لال قلعہ کے مشران نے بجلی کے مختلف ایشوز کے حوالے سے فورم کو آگاہ کیا۔ ۔ بقیاجات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
۔ ایس۔ ڈی۔ او واپڈا نے بجلی کے تمام ایشوز کے حوالے سے مشران کو جوابات دی اور یقین دہانی کی کہ لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق 12 گھنٹے سے ذیادہ ہیں ہوگی۔ فالٹ کلیر کرنے کے لئے ایک ہی فیڈر میں کچھ علاقوں کی بجلی منقطعہ کی جاتی ہیں تاکہ ایک ہی فیڈر پر سارے کسٹمر متاثرہ نہ ہو۔
۔ ہدایات ڈپٹی کمشنر۔
۔ واپڈا بجلی بقایات جات کی ریکوری کے لئے موثر پلان تیار کریں ، ضلعی انتظامیہ اور علاقہ کے مشران مکمل تعاون کریں گے۔
۔ خراب ٹرانسفرمر اور بجلی کے فالٹ کو جلد از جلد کلیر کریں۔ خالی پوسٹوں کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے ارسال کریں۔
۔ روڈ کے کنارے خطرناک بجلی پولز کو فورا ہٹائیں ۔ روڈ کے نکاسی آب ، سلائیڈنگ ، بند کلورٹس ، کھڈوں کو کلئیر کریں۔ روڈ کے ساتھ معلوماتی بورڈ لگائیں۔
۔ یونٹ بقیاجات ، اووربلنگ میں عوام کو ریلیف دیں۔ میڑر ریڈنگ نہ لینے والے میٹر ریڈر کے خلاف کاروائی کریں۔ جن فیڈر پر کام جاری ہیں ان کو جلد از جلد مکمل کریں۔
۔ واپڈا ایشوز کے متعلق دوسرا میٹنگ منعقد ہوگا۔ جس میں تمام سٹیک ہولڈر کی شرکت لازمی ہیں۔