
ٹانک ڈیورنڈ گیٹ سے لیکر گلی ہائی سکول نمبر۲تک غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کاروائی پر ڈپٹی کمشنر تنویر خان خٹک،اے ڈی سی جنرل اللہ نور شیرانی،اے ڈی سی یوسف جتوئی،اے سی شوکت اقبال، اے اے سی حسن شاہ کو عوامی سماجی حلقوں اور ٹانک یوتھ سوسائٹی کے چئیرمین کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔انکا کہنا تھا کہ تنگ بازار کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے پر ضلعی انتظامیہ کے مشکور ہیں جنھوں نے بلاتفریق قانون کے مطابق کاروائی کی۔انھوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ تنگ بازار میں تجاوزات گرانے کا کام ضلعی انتظامیہ اپنی نگرانی میں تیزرفتاری سے کرے اور فوری ملبہ ہٹایا جائے تاکہ پائپ لائن اور سڑک بنانے کا کام آگے بڑھے۔