لویر دیر: بلدیاتی نمائندوں کو گزشتہ کء سالوں سے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر سخت تشویش کا اظہار

Spread the love

لویر دیر) تحصیل چیرمین خال نے بلدیاتی نمائندوں کو گزشتہ کء سالوں سے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے ساتھ ان اختیارات میں اضافہ کیا جائے اخونزادہ اشفاق الرحیم میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحصیل چیرمین خال اخونزادہ اشفاق الرحیم کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت پہلی سیڑھی ہے جہاں پر بلدیاتی نظام فعال ہو وہاں پر ترقی اور خوشحالی ہوتی ہے بلدیاتی نظام عمران خان کا وژن ہے لیکن یہ نظام سابق وزیر اعلی نے تباہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات کب مکمل ہوگئیہیں لیکن یہاں کے بلدیاتی نمائندوں کو تاحال ترقیاتی فنڈز سے محروم رکھا گیا ہے جسکی وجہ سے بلدیاتی نمائندوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے علاقے کی پسماندگی میں اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے بلدیاتی نظام اپنا اہمیت اور افادیت کھو رہا ہے انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر عوام کی مشکلات ومسائل کے پیش نظر بلدیاتی نمائندوں کو فوری طور فنڈز فراہم کیا جائے تاکہ ترقیاتی عمل شروع کیا جاسکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button