سوات: سینئر صحافی نیاز احمد خان نے ڈاکٹر شاہ عباس کے خلاف 4 کروڑ روپے ہرجانے کا کیس دائر کرلیا

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کےسینئر صحافی نیاز احمد خان نے لقمان ہسپتال اور سرجن ڈاکٹر شاہ عباس کے خلاف 4کروڑ روپے ہرجانے کا کیس سول عدالت میں دائرکردیا۔ نیاز احمد خان نے 17 اکتوبر کو لقمان ہسپتال میں ڈاکٹر شاہ عباس سے پتے کا آپریشن کرایا تھا جو کہ ان کی غفلت سے ناکام ہوگیا تھا۔مدعا علیہ نے مقدمے میں ڈاکٹر کی لاپرواہی، غفلت اور لقمان ہسپتال میں آپریشن خراب ہونے کی صورت میں سہولیات نہ ہونے پر مقدمہ درج کرانے کی درخواست دائرکردی ہے۔ اس ناکام آپریشن کی وجہ سے صحافی چار دن سیدو شریف ہسپتال کے آئی سی یو میں اور چودہ دن شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج رہا۔ نیاز احمد خان کاکیس معروف وکیل اکبر علی سواتی نے سول عدالت فوزیہ نسیم کی عدالت میں دائر کرایا ہے۔جس پر معزز عدالت نے 18 جنوری کو فریقین کوفاضل عدالت میں حاضری کے نوٹس جاری کرکے طلب کرلیا ہے۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button