ممبر قومی اسمبلی سہل سلطان کا اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ، سیاحت کے فروغ پر بریفنگ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ممبر قومی اسمبلی سہل سلطان کا اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ،ممبر قومی اسمبلی این اے-4 سہل سلطان نے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل عدنان ابرار اور ڈپٹی ڈائریکٹر کرامت علی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سعید الرحمان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل عدنان ابرار نے ممبر قومی اسمبلی کو یو ایس ڈی اے کے جاری آپریشنز اور سیاحت کے فروغ کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ممبر قومی اسمبلی سہل سلطان نے اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوات کی تعمیر و ترقی اور سیاحت کے فروغ میں اتھارٹی کا کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کی خواہش ہے کہ سوات میں سیاحت مزید فروغ پائے۔ اس مقصد کے لیے جلد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی جائے گی تاکہ سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button