نیشنل سٹارز ہاکی کلب کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاج، مظہر اقبال پر حملے کی مذمت

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) نیشنل سٹارز ہاکی کلب کا سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے نوجوان کھلاڑی مظفر اقبال پر ہاکی سٹک سے حملہ کرنے کا شدید الفاظ میں مذمت، ذمہ داروں سے واقع کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل سٹارز ہاکی کلب کے کھلاڑیوں مبشیر، شاہ فیصل،متاثرہ مظہر اقبال اور دیگر نے کہا کہ آل پاکستان ارمی چیف انٹر کلب ہاکی ٹور نامنٹ سوات میں مافیاں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کے سامنے الیون سٹار ہاکی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کا سوات کے مشہور کلب نیشنل سٹارز کے نوجوان کھلاڑی مظہر اقبال پر ہاکی سٹکوں سے وار کیا ہے جس سے ان کے سر اور دونوں ہاتھ برے طرح پر زخمی ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں دوسرا ارمی چیف ہاکی ٹورنامنٹ جاری ہے سوات میں دو ٹیمیں الیون سٹار اور نیشنل سٹار ہاکی ٹیمیں فائنل میں پہنچی جب فائنل شروع ہوا تو نیشنل سٹار نے ایک گول کی سبقت لے لی جس پر الیون سٹار کے کھلاڑی طیش میں اگئے انھوں مظہر اقبال پرسٹکوں سے وار کیا جس سے وہ برے طرح زخمی ہو گئے جبکہ ایمپائر نے تینوں کھلاڑیوں کے بجائے ایک کھلاڑی کو کارڈ دیکھایا جبکہ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدار موجود تھے الیون سٹار ٹیم کے کھلاڑیو ں پر اس سے قبل بھی دو FIR ہو چکے ہیں لیکن ایسوسی ایشن کی اشیر باد کی وجہ سے یہ ٹیم مسلسل خلاف ورزی اور سپورٹس مین سپرٹ سے عاری ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ناروا سلوک کے خلاف نیشنل سٹارز ہاکی کلب نے چیف آف آرمی سٹاف صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن اور PHF سے مطالبہ کیا کہ وہ سوات ہاکی کھلاڑیوں کو تحفظ فراہم کرکے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے واضح کیا کہ اگر سوات میں ہاکی کھلاڑیوں کوکھیلنے اور تحفظ کا حق نہیں دیا گیا تو ہم کھیل کے بجائے احتجاجی تحریک شروع کریں گے اگر اس میں کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہوا تو تمام تر ذمہ داری اری سوات اور صوبائی ہاکی ایسوسی ا یشن پرہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button