ڈپٹی کمشنر دیر پائین کی زیر نگرانی مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے میٹنگ

Spread the love

ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیر نگرانی مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے میٹنگ۔
ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اینڈ پیسلیٹیشن آفیسر جناب مراد علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (این۔سی۔ایچ۔ڈی) جناب اشتیاق احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (این سی ایچ ڈی) محمد اسد خان نے مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے بریفینگ دی۔
دیر پائین میں اب تک 209 مدارس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہیں۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ تمام رجسٹرڈ اورغیر رجسٹرڈ مدارس کی ڈیٹا رپورٹ جلد از جلد مرتب کی جائے۔
۔ مدارس کی ڈاریکٹوریٹ آف ریلیجیس ایجوکیشن اسلام آباد کے تحت رجسٹریشن از حد ضروری ہے۔جس کے بعد مدارس میں دینی و عصری تعلیم کے فروغ کے لئے حکومتی لیول پر سرپرستی و معاونت کی جائے گی۔تاکہ مدارس کے طلبا ء کو یکساں و مساوی تعلیمی معیار اور سہولتیں فراہم کر نا ممکن ہو سکے۔
۔ اسسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ اور دوسرے تمام سٹیک ہولڈرز مدارس کے منتظمین سے میٹنگ کرکے رجسٹریشن فارم دیں تاکہ وہ اپنے اپنے مدارس کی کی رجسٹریشن بروقت مکمل کرسکیں۔
۔ رجسٹریشن پروسس میں تما م مدارس کے منتظمین کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
۔ مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے اس ہفتے میٹنگ ہوگی جس میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان ، ڈسٹرکٹ خطیب ، اور تمام سٹیک ہولڈر شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button