
دیر(بیورو رپورٹ) دیر شہر سمیت بالائی علاقوں لواری ,کمراٹ, ڈوگ درہ ,براول و دیگر میں شدید برفباری, ڈوگ درہ اور کلاں بالا میں دو افراد برفانی تودہ گرنے سے جاں بحق,دو زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کے شب میں بالائی علاقوں لواری ٹنل, مینہ خوڑ,ڈوگ درہ ,دوبندو, براول, بیلنزئی اور بین درہ میں شدید برفباری ہوئی ,مقامی افراد اور ٹنل انتظامیہ کے مطابق دو سے تین فٹ تک برفباری ہوئی جبکہ دیر شہر روز علی الصبح موسم سرما کے دوسری برفباری ہوئی جس سے موسم سخت سرد ہوگیا ,
جبکہ شدید برفباری میں لواری ٹنل سڑک چترال جانے والے گاڑیاں مینہ خوڑ کے مقام پر پھنس گئیں جس سے گاڑیوں میں موجود بچے اور خواتین سمیت درجنوں افراد کئی گھنٹوں تک شدید سردی پھنسے رہی, تاہم ٹنل اور ضلعی انتطآمیہ دیر نے بار بار ڈرائیور سے میڈیا ,سوشل میڈیا پر اپیل کی لواری سڑک سے غیر سفر کرنے سے گریز کرے, لیکن مینہ خوڑ میں پھنسے افراد کو ضلعی انتطا میہ اور سکاوٹ اہلکاروں نے مسافروں کو نکال لیا گیا ,
جبکہ این ایچ اے حکام مسلسل سڑک سے بھاری مشنری کے ذریعے برف ہٹانے کے کام میں مصروف رہے۔ جبکہ شدی برفباری اور بارش سء ڈوگ درہ کے علاقے شاٹ پائین میں گھر پر پہاڑی سے بھاری پتھر گرنے سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ۔ اسی طرح کمراٹ تھل کے علاقے کلاں میں بجلی گھر کے پانی بند پر لوگ نالے میں کام کررہے تھے کہ اوپر پہاڑ سے برفانی تودہ گرگیا جس سے کئی افراد دب گئے تاہم مقامی افراد دس نو افراد کو بحفاظت نکالیا اور ایک شخص گل ولی جاں بحق ہوگیا , دیر شہر اور قریبی پہاڑوں میں بھی برفباری موسم سرد جبکہ ہاتن درہ,ڈوگ درہ,بین درہ سمیت متعدد علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہوا