تالاش: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا ڈرائیور تاحال لاپتہ

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) تین دن سے جاری شدید طوفانی بارشوں کے لہر نے تالاش میں تباہی مچا دی سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا ڈرائیور تاحال لاپتہ جبکہ ٹریفک 72گھنٹے تک معطل۔
شمشی خان کے مقام پر خوڑ میں پھنسے ڈاٹسن میں موجود باپ بیٹے میں سے 10سالہ بچہ ریسکیو کیا گیا جبکہ ڈرائیور تا حال لاپتہ ساتھ ہی تالاش کے مشہور برساتی خوڑ میں سیلاب نکل آنے کے سبب ٹریفک 72گھنٹے متاثر پانچ اضلاع کا ملک بھر سے رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ۔
تالاش کے مشہور برساتی ندی (خوڑ) میں شمشی خان کے مقام پر مال سے بھرا پیک ڈاٹسن پھنس گیا تھا ۔جس میں سلیم خان نامی ڈرائیور سکنہ شموزو ضلع سوات اور ان کا 10سالہ بیٹا حمزہ خان موجود تھے ۔کافی جدوجھد کے بعد ریسکیو 1122نے10حمزہ کو بچا لیا جبکہ ریسکیو کی جانے والے بچے کا والد جوکہ گاڑی چلا رہے تھے ۔سیلابی ریلہ میں بہہ جانے کے وجہ سے تاحال لاپتہ ہے ۔تین دن رات سے مسلسل برسنے والے شدید طوفانی بارشوں کی وجہ سے تالاش کے مقام پر پانچ اضلاع دیر لوئر ،اپر چترال لوئر اپر اور باجوڑ کا ملک بھر سے 72گھنٹے تک رابطہ منقطع رہا ۔جس کی وجہ سے عید الفطر اپنے آبائی علاقوں میں منانے اور واپس جانے والے مسافروں ،ملازمین ،طلباء وطالبات ،مریضوں اور مقامی لوگوں کو سخت ترین جانے والے و مالی نقصانات سمیت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔اس کے علاؤہ مسلسل طوفانی بارشوں کی وجہ سے تالاش میں کچے آبادیوں ،مکانات،مال مویشیوں کو نقصان پہنچا ۔گھروں کے چھتیں ،چار دیواریں منہدم اور گر جانے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔بجلی کے ٹرانسمشن لائن فنی خرابی کی سب بجلی بھی معطل رہے اور امدروفت نہ ہو نے کی سبب اشیاء خوردونوش کے قیمتوں میں 10گنا اضافہ کیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button