
حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کے خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے اۤفیسران نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ متاثرہ گھرانوں کے مالکان کیساتھ ملاقات کی اور ان کو ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوارالحق نے حالیہ بارشوں کے باعث انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی ہے کہ متعلقہ تحصیلوں میں متاثرہ گھرانوں کے دورے کرکے سروے کرلے تاکہ ان کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جاسکیں۔