
لوئر دیر (بیورورپورٹ)
قومی وطن پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سجادعلی خا ن نے کہا ہے کہ حالیہ جنرل انتخابات میں عوام کی اعتماد،محبت اور خلوص کو کبھی فراموش نہیں کرونگا،انتخابات میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن عوام اس دفعہ ازمائے ہوئے چہروں کو ہٹاکر نئے چہرے سامنے لاتے تو صوبہ ترقی کرتا،ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن سجاد علی خان نے تیمرگرہ میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے ان کی خدمات کا سلسلہ کبھی نہیں رکے گا اور سلسلہ مستقل جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ پہلے بھی عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے اور ائندہ بھی کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ ازمائے ہوئے ساستدانوں نے پورے صوبے اور خصوصا لوئر دیر کو ترقی کے میدان میں بہت پیچھے لے گیا تھا اور اس دفعہ دوبارہ اسی غلطی کو دہرایا گیا انہوں نے کہا قومی وطن پارٹی کے رہبر افتاب احمد شیر پاؤ کی سیاست عوام کی ترقی اور بھلائی کیلئے ہیں ان کے مشن کو جاری رکھا جائیگا،انہوں نے کہا کہ پی کے 14کے عوام کو بے پناہ مسائل درپیش ہے مگر ان مسائل کے حل کیلئے ہم میدان میں نکلے تھے تاہم عوام کا فیصلہ کوئی اور تھا تاہم ان کے حوصلے کمزور نہیں بلکہ مذید مضبوط ہونگے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو ترجیح دی ہے اور عوام کی بلاتفریق خدمت کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا انہوں نے کہا حلقے کی عوام نے ان پر جس حدتک اعتماد کیا ہے جن کو فراموش نہیں کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ عوام مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر اواز اٹھایاجائیگا اور وہ عوام کے درمیان موجود رہے گا،سجاد علی خان نے اعتماد کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت اگیا ہے کہ منتخب ایم پی ایز اور ایم این ایز عوام کی مسائل حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار اد ا کریں اور انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین کو اپنے وعدے یاد دلاتے رہیں گے۔