ڈپٹی کمشنر جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں اج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یونس نے مندرجہ کارروائی کی۔
1۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے محکمہ حلال فوڈ اتھارٹی و نمائندگان محکمہ لائیوسٹاک کے ہمراہ منڈہ بازار میں دودھ, دہی، مصالحہ جات, چائے و دیگر اشیاء خوردونوش کے معیار اور کوالٹی کے بارے میں معلوم کرنے کے لئے نمونے اکھٹا کر کے موبائل لیبارٹری کے ذریعے ٹسٹ کئے۔ اس دوران ایک دودھ فروش کے دودھ میں پانی کے ملاوٹ،جبکہ کیمیکل سے پاک پایا گیا۔مصالحہ جات کے کئی نمونوں نمونے لیے گئے مصالحہ جات کو کیمیکل/رنگ وغیرہ سے پاک پایا گیا،متعلقہ دکانداران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
2ـ منڈہ بازار میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کی، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ، دکانوں سے زائد المعیاد اشیاء برآمد کر کے دکانداروں پر جرمانے عائد کی گئی۔
3- دفتر ہذا میں مختلف لوگوں کے مسائل سنے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔