
سوات(بیورورپورٹ)ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان کے زیر صدارت لوئر سوات کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کا انعقادکیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی ایس پی سرکل سٹی شاہی بخت خان، ڈی ایس پی سرکل کبل امجد علی خان، ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ انور خان سمیت لوئر سوات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات نے ڈی پی او سوات ناصر محمود کے احکامات پہنچاتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوں میں گشت اور ناکہ بندی کو یقینی بنائیں۔ حساس تنصیبات کی سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں اور وقتاً فوقتاً تعینات پولیس جوانوں پر نظر رکھیں اور انہیں دوران ڈیوٹی الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔