وزیراعلی خبیر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے میٹنگ۔
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے زیرصدارت دیر پائین میں نئی اے۔ڈی۔پی کے تحت ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے میٹنگ
۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) جناب گوہر علی، اسسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ ، ایگزیکٹیو انجنئیر بلڈنگ ، ایگزیکٹیو انجنئیر ہائی ویز، ایگزیکٹیو انجنئیر پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ ، پیسکو، تمام تحصیل میونسپل آفیسرز اور پلاننگ آفیسر جناب نوید احمد نے ، نئے اے۔ ڈی۔ پی۔ ڈسٹرکٹ ڈویلیپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ جن ترقیاتی پروجیکٹس میں فنڈ کا ایشو ہے ان کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کی جائیگی۔
۔ جاری ترقیاتی پروجیکٹس میں کوالٹی اور کوانٹٹی کا خاص خیال رکھیں۔
۔ جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے پروگرس رپورٹس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) کے ساتھ شئیر کریں
۔ ترقیاتی سکیم کے تعمیراتی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فزیکل وریفکیشن کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروجیکٹ پی ۔ سی ون کے مطابق مکمل ہوا ہے۔
۔ محکمہ اس وقت پروجیکٹ تک متعلقہ ٹھیکدارسے پروجیکٹ/ سکیم حوالگی کریں جب تک پی۔ سی ون کے مطابق نہ ہو۔ اگر کسی محکمہ نے ادھوری سکیم متعلقہ ٹھکیدار سی لی تو متعلقہ محکمہ کے سربراہ کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی