ٹانک
دامان پریس کلب ٹانک(رجسٹرڈ)کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025 کا عمل اختتام پزیر۔ آدم خان کنڈی صدر جبکہ سلیم دانش جنرل سیکرٹری منتخب۔دونوں عہدیداروں کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا۔دیگر ممبران میں ڈاکٹر شیخ احسان سرپرست اعلی، عرفان لغاری نائب صدر،محمد شاہد فنانس،ممتاز آفس جبکہ علی ترین انفارمیشن سیکرٹری مقرر ہوے۔اس سے قبل دامان پریس کلب کے تمام ممبران پر مشتمل ایک انتخابی اجلاس منعقد ہوا جسکی نگرانی ڈسٹرکٹ بار ٹانک کے صدر ایڈووکیٹ پیرعبدالغفار شاہ نے کی۔اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر آدم خان کنڈی کو صدر جبکہ سلیم دانش کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔اس موقع پر بیٹنی پریس کلب کے صدر ایوب جان لالا، ایڈووکیٹ رضوان بلوچ،پیر سلیم شاہ،پیر ایوب شاہ سمیت دیگر علاقائی مشران نے شرکت کی۔نومنتخب صدر آدم خان کنڈی نے تمام دامان پریس کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ پریس کلب اور صحافیوں کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔عوامی مسائل کو حکام بالا کے ایوانوں تک پہنچانے میں کردار ادا کریں گے۔آخر میں نومنتخب صدر آدم خان کنڈی نے آئے ہوے تمام معزز مہمانوں کا پرشکریہ ادا کیا۔