باجوڑ ، تحصیل خار کے علاقہ شیخ کلے میں 16 غیر قانونی ماربل فیکٹریوں اور 2 کرش پلانٹس کو سیل کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے "عوامی ایجنڈا”کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈکوارٹر) خار ڈاکٹر صادق علی، اے اے سی خار جناب شاہ نواز اور اے ڈی انڈسٹریز باجوڑ نے شیخ کلے میں غیر قانونی ماربل فیکٹریوں اور کرش پلانٹس کے خلاف تفصیلی معائنہ اور کارروائی کی۔ان فیکٹریوں پر ماحولیاتی اصولوں، ایس او پیز اور پاور کرشر ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔ 16 ماربل فیکٹریاں اور 2 کرش پلانٹس کو سیل کر دیا۔ ان کی بجلی منقطع کر دی گئی، اور منیجرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی۔ مذکورہ فیکٹریاں متعدد بار معائنوں اور نوٹسز کے باوجود قوانین کی خلاف ورزی کرتی رہیں۔