![گورنر خیبر پختونخوا کی ٹانک کے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی](https://nawaidir.com.pk/wp-content/uploads/2025/01/گورنر-خیبر-پختونخوا-کی-ٹانک-کے-مسائل-کے-حل-کیلئے-تمام-وسائل-بروئے-کار-لانے-کی-یقین-دہانی.jpg)
ٹانک
ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے صدر رفیق احمد کنڈی کی گورنر ہاؤس میں گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم خان کنڈی سے ملاقات ٹانک کے بنیادی مسائل اور صحافیوں کو درپیش مشکلات پر خصوصی بات چیت گورنر نے ٹانک کے مسائل اور ٹانک کے صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا
ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے صدر رفیق احمد کنڈی کی گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم خان کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں خصوصی ملاقات کی ملاقات کے دوران رفیق احمد کنڈی نے گورنر خیبر پختون خواہ کو ٹانک تمام مسائل پر کھل کر بات چیت کی اور ساتھ ہی ساتھ انہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے صحافیوں کو درپیش پیشہ وارانہ مشکلات اور سہولیات کی کمی کے حوالے سے بتایا اس موقع پر گورنر نے کہا کہ ضلع ٹانک ان کا آبائی علاقہ ہے وہ کسی بھی صورت اسے اکیلا نہیں چھوڑیں گے انہیں ٹانک کے مسائل کا ادراک ہے اور اس نے مسائل کے حل کیلئے مختلف فورمز پر کوششیں جاری رکھی ہوئے ہیں جبکہ مسائل کے حل کیلئے وہ ٹانک کے منتخب عوامی نمائندوں اور صوبائی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے