آل درجہ چہارم ملازمین اور محکمہ ایجوکیشن ملازمین لوئر دیر کا اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ اجلاس کا انعقاد ۔
لوئر دیر کے آل درجہ چہارم ملازمین اور محکمہ تعلیم دیر لوئر کےملازمین کا مشترکہ اجلاس آل ڈیپارٹمنٹ درجہ چہارم ملازمین کے ضلعی صدر
عبید الرحمان کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں صدر محکمہ تعلیم لوئر دیر محمود خان اور راحت اللہ روغانی سکرٹری جنرل آل درجہ چہارم ملازمین لوئر دیر کے علاؤہ کثیر تعداد میں دیگر ملازمین نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران بہت سے اہم مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی۔ جس میں پینشن اصلاحات کے نام پر گھناؤنی قانون سازی کی بھرپور مذمت کی گئی۔ مشترکہ مطالبہ کیا گیا کہ اس ظالیمانہ فیصلہ کو واپس لیا جاۓ۔اس کے علاوہ ملازمین کی جایئز حقوق کیلۓ احتجاج کی بھرپور انداز میں حمایت کا اعادہ اور اعلان کیا گیا۔ساتھ میں PST’ CT اور DM کیڈرز میں تعلیم یافتہ درجہ چہارم ملازمین کیلۓ کوٹہ ، ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی تقرری کے احکاماتِ ،اورجونیئر کلرک کو پروموشن دینے کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کے مطالبے کی گئیں۔اور اجلاس کے دوران آل درجہ چہارم ملازمین کیلۓ جلد از جلد ٹایم سکیل اور آپ گریڈیشن کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔ اجلاس کے دوران تمام شرکاء نے صوبائی صدر اکبر خان مہمند ، ضلعی صدر لوئر دیر عبید الرحمن،ضلعی جنرل سیکرٹری راحت اللہ روغانی اور صدر ال ڈیپارٹمنٹ محمود خان ودیگر پر اعتماد کا اظہار بھی کیا ۔