سوات: ڈاٹسن گاڑی پل سے گرنے سے 2 چچازاد جاں بحق، ڈرائیور زخمی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات سے بونیر جانے والی ڈاٹسن گاڑی ناوگئی کے مقام پر پل سے نیچے گرنے سے 2چچازاد جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدیدزخمی ہوگیا ہے۔ایس ڈی پی او بریکوٹ سرکل محمد انور کے مطابق ڈاٹسن گاڑی تحصیل چارباغ کے علاقے ماکڈ سے بونیر جارہی تھی کہ تحصیل بریکوٹ کے علاقے ناوگئی کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیورسے بے قابوہوکر پل سے نیچے جاگری ۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد رحیم زادہ ولد کاکی اور نیک زادہ وولد بخت زادہ ساکنان ماکڈ چارباغ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور محمد اسلام شدیدزخمی ہوگیا ۔ مقامی افراد نے پولیس کی مدد سے لاشوں اور زخمی کو نکال کر بریکوٹ اسپتال منتقل کردیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button