بونیر: صحافیوں کی ڈی پی او سعود خان سے تعارفی ملاقات، بونیر کے اہم مسائل پر بات چیت

Spread the love

بونیر (بیورو چیف عابد سے) ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے صحافیوں کا صدر مختار خان کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سعود خان سے تعارفی ملاقات ہوئی ہے جس میں ضلع بونیر کے اہم مسائل جس میں امن و امان کی صورتحال عوام پولیس تعلقات ماربل اور کرش پلانٹس میں بلاسٹ کے لئے سرخ بتی کا غیر قانونی اور بلیک میں فروخت ٹرکوں کی اوور لوڈ نگ بازاروں میں ٹریفک جام پیشہ ور گداگر خواتین میں اضافہ و بلیک میلنگ اور سواڑی بازار میں بڑھتی فخاشی اور علاقہ میں ائس کے نشے میں مسلسل اضافے جیسے اھم ایشوز پر تفصیل سے گفتگو کی گئی اور ان مسائل کے حل کے لئے پولیس کی اقدامات اور میڈیا کی تعاون پر اتفاق رائے ہوا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلع بونیر کو ہر لحاظ سے امن کا گہوارہ بنانے اور جرائم کی روک تھام میں صحافی برادری پولیس کیساتھ شانہ نشانہ اپنا صحافتی کردار ادا کرے گی ۔

نو تعینات ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میڈیا کو اعتماد میں لیکر بونیر کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے اور بونیر کو امن کا گہوارہ بنائے گے

ڈسٹرکٹ پریس کلب بونیر کے صحافیوں نے بھی ڈی پی او بونیر کو بونیر کے مسائل پر پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button