
سوات(بیورورپورٹ)
ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے سہراب خان چوک میں لگائے گئے بیرئر کا جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک لوئر سوات اکبر حیات خان اور انچارج سیکٹر سٹی شکیل خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے سہراب خان چوک تا گلشن چوک پر ٹریفک تقسیم کرنے کے لئے لگائے گئے بیرئیر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئےکار لائی جائے گی۔
ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کی ہدایت پر مینگورہ سٹی کے مختلف روڈز اور شاہراہوں پر سٹیل برئیر لگائے جانے پر سوات کی عام نے اس عمل کو بہت سراہا۔
ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار شہر میں جاری مہمات میں تیزیں لائیں اور سوات کی خوبصورتی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک افسران اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کریں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔