ہلال احمر اور ضلعی محکمہ صحت کے اشتراک سے دو روزہ ابتدائی طبی امداد تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

Spread the love

باجوڑ (نثار الحق) بنیادی ابتدائی طبی امداد کے نام سے ہلال احمر انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اور ضلعی محکمہ صحت باجوڑ کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرک ہیلتھ افیسر ڈاکٹر گوہر ایوب کی بطور مہمان خصوصی شرکت
تفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کے ڈی ایچ او بلڈنگ میں بنیاد ابتدائی طبی امداد کا دوروزہ تربیت ورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔ تربیت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر نے محکمہ صحت سے۴۰ چالیس فعال ملازمین کا انتخاب کیا گیا تھا۔ تربیت کے سہولت کار ہلال احمر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ساجد خان اور حسیب اللہ تھے۔ تربیتی ورکشاپ کے دوران پہلے دن باقاعدہ ابتدا اور تعارفی نشست کے بعد ہلال احمر پاکستان اور موجودہ پراجیکٹ کے حوالے سے ضلعی سیکریٹری ہلال احمر پاکستان جاوید اقبال نے بنیادی اور ضروری معلومات فراہم کیے۔ جس کے بعد باقاعدہ سیشن کا آغاز بنیادی ابتدائی طبی امداد کے پانچ انتہائی اہم اصول کے بارے میں تربیتی سرگرمیاں کی گئی جبکہ دوسرے سیشن میں حادثوں کے دوران ابتدائی پٹیوں کے حوالے سے شراکتی سیشن کیا گیا جس میں عملی طور پر تربیت لینے والوں کو بھی شریک کیا گیا۔
دوسرے دن کا آغاز پہلے دن کے اعادہ سے ہوا جس کے بعد ٹوٹی ہوئی ہڈیوں یا فریکچرز کی صورت پٹیوں کے مختلف طریقوں کا عملی تربیت دیا گیا ۔ جس میں شرکاء نے بھر پور حصہ لیا۔ دن کے دوسرے حصے میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرک ہیلتھ افیسر ڈاکٹر گوہر ایوب کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اختتامی تقریب میں سہولت کار ساجد خان نے تربیت کے اہداف و مقاصد اور ورکشاپ کا خلاصہ پیش کیا ۔ جس کے بعد ضلعی سیکٹری ہلال احمر جاوید اقبال نے سہولت کاروں، تربیت کے شرکاء اور ضلعی محکمہ صحت کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ انہوں ائندہ کے منصوبہ جات کی تفصیلات بھی فراہم کی اور ضلعی محکمہ صحت سے تعاؤن کی توقع بھی ظاہر کی۔ جس کے بعد ڈاکٹر گوہر ایوب نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی لیول پر بھی اسی طرح کے منصوبوں کے لیے رابطے میں ہوں اور میری کوشش ہے، ابتدائی طبی امداد سمیت صحت و صفائی کے دیگر منصوبہ جات کو بھی باجوڑ لاسکوں۔ انہوں بھی شرکاء اور سہولت کاروں کے ساتھ ہلال احمر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button