دیر بالا میں تین ہفتے کی صفائی مہم کا آغاز

Spread the love

دیر (بیورو رپورٹ )ڈی سی نوہد اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں تین ہفتے کا ہفتہ صفائی مہم شروع کیا ہے سکا کا مقصد  ضلع اپر دیر کو صاف  اور خوبصورت بنانا ہے ۔ مہم میں سرکاری اداروں کے ساتھ عوام بھی بھرپور شرکت کرکے کامیاب بناءیں۔  تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں تین ھفتوں پر مشتمل خصوصی مہم شروع کی گئ ہے مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر نوید اکبر نے تحصیل چئیرمین رفیع اللہ خان ٫انجنئیر مہران ٫ٹی ایم او شفیق کے ساتھ کیا اس موقع خصوصی اگاہی واک کا اہتمام کیا جس میں تاجروں اور سول سوسائیٹی کی افراد نے شرکت کی۔مہم میں ایل جی آر ڈی ڈی اور ٹی ایم کے سینکڑوں اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید اکبر نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے صوبائ حکومت کے احکامات کی روشنی میں خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے جو تین ھفتوں تک جاری ہے گا انہوں نے تاجروں اور عوام سے اپیل کی کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرے مہم کو ہر صورت کا میاب بنایا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button