بونیر: جرگہ کی کوششوں سے خاندانی دشمنی دوستی میں بدل گئی

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد)
غازی خانے کلے میں مرحوم بخت شیر اور مرحوم محمد یوسف کے خاندانوں میں پرانی دشمنی جرگہ مشر میاں سید لائق باچا شاہجہان افسر خان ریاض جان شمس الرحمان ایڈوکیٹ کی کوششوں سے دوستی میں بدل گئی ہے ۔
واضح رہے کہ فریقین کے مابین دشمنی کا اغاز مشترکہ پہاڑ سے سوختہ لکڑی کی کٹائی پر توں توں میں میں سے ایک فریق قتل اور پھر دوسرا فریق قتل کرنے سے ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں غازی خانے برہ ھجرہ مسجد میں بڑی تقریب ہوئی جس میں جرگہ مشران علاقہ بھر سے معززین اور گاوں کے بڑے بزرگ اور جوان شریک ہوئے۔تقریب میں جرگہ مشران نے دونوں فریقین کے مابین صلح کے موقع پر اپس میں بغلگیر کرایا اور خلف دلایا کہ وہ ائندہ اپس میں حالات خراب کرنے سے گریز کریں گے ۔اس موقع پر فریقین سے سید بریش اور سید روف نے میڈیا کے زریعے پختون قوم کو پیغام دیا ہے کہ خدا کے لئے اپس میں چھوٹی باتوں اور معاملات پر ایک دوسرے کو قتل نہ کریں اور دشمنیاں نہ پالے کہ اس سے جوان قتل ہوتے ہیں اور باقی خاندان دشمنی کی وجہ سے تھانہ کچہری کے چکر میں پھنس جاتے ہیں اور خاندان کے کاروبار خراب اور بچوں کے تعلیمی سلسلہ متاثر ہوتا ہے اور گھریلوں خواتین زہنی مریض بن جاتی ہیں۔انہوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ پختون بندوق اور دشمنی کو چھوڑ دیں تو سب سے اچھی ذندگی اور خوشحال گزار سکتا ہے اور اپنے بچوں کا مستقبل روش بنایا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر جرگہ مشران نے فریقین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جرگے کی صلح کے کوششوں کو کامیاب بنایا ہے ۔جرگہ مشران نے پختون قوم کو مستقبل کے خطرات سے خبردار کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ پختون اپس میں لڑنے قتل در قتل کرنے سے باز ائے اور اپس کی دشمنیاں دوستی میں بدل لیں اور اپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنائیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button